دبئی(اے بی این نیوز)انڈر 19 ایشیا کپ، چھکوں اور چوکوں کی برسات، پاکستان نے ملائیشیا کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا
انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیتنے کیلئے 346 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
ایشیا کپ کے میچ میں دبئی میں ملائیشیا نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور سمیر منہاس نے اننگز کا آغاز کیا۔
عثمان خان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے علی حسن بلوچ بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد حسین بیٹنگ کے لئے آئے۔
سمیر منہاس اور احمد حسین نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی شراکت قائم کی، احمد حسین نے شاندار 132 رنز بنائے، ان اس اننگز میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔
سمیر منہاس نے آٹھ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 177 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، فرحان یوسف بھی آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے اور ملائیشیا کو جیتنے کے لئے 346 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان















