لاہور ( اے بی این نیوز ) پاکستان سپر لیگ میں دو نئی فرنچائزز کے ناموں پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے اور یہ ٹیمیں گلگت اور فیصل آباد کے ناموں سے منسوب کی جائیں گی۔ پی ایس ایل میں توسیع کے اس فیصلے کے بعد راولپنڈی، سیالکوٹ، مظفر آباد اور حیدر آباد اس دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ملتان سلطانز اور پی ایس ایل مینجمنٹ کے درمیان معاملات ابھی تک طے نہیں ہو سکے۔ مسلسل تعطل کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فرنچائز کی اونر شپ ایک بار پھر بڈنگ کے عمل میں شامل کی جا سکتی ہے، تاکہ نئے مالکان کی تلاش کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے حتمی فیصلوں پر کام جاری ہے اور نئی ٹیموں کی شمولیت سے لیگ کا دائرہ مزید وسیع ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :13 نشستوں پر ضمنی الیکشن،جا نئے انتخابی مہم کب ختم ہو گی














