راولپنڈی(اے بی این نیوز)ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں پاکستان شاہینز نے ایک اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یو اے ای کو صرف 59 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ دوحہ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ چل سکے۔
یو اے ای کی اننگز میں صرف دو بیٹرز ہی تھوڑی مزاحمت کر پائے۔ سید حیدر نے 20 رنز اور فرازالدین نے 12 رنز بنائے، جبکہ باقی کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، احمد دانیال نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور اس طرح پوری یو اے ای ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز مسلسل بہترین فارم میں ہیں اور اب تک ناقابل شکست ہیں۔ اس سے پہلے وہ بھارت اے کو بھی 8 وکٹوں سے شکست دے چکے ہیں، جس نے ان کے اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں :92بینک اکاؤنٹس کومنجمد















