اہم خبریں

سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں

لاہور(اے بی این نیوز)سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے معاملات دیکھیں گے۔

سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے کوچز اور دوروں کو دیکھیں گے، وہ ٹیموں کے ہمراہ بھی دورہ کر سکیں گے۔

سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں۔بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں