فیصل آباد(اے بی این نیوز)فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں، اقبال اسٹیڈيم میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی۔
1️⃣ day to go before the start of the ODI series 📸
Final preps completed ahead of the action in Faisalabad🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/lTu1Gf6dbs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2025
شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے، انہوں نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا، شاہین آفریدی نے کہاکہ بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے بہت ضروری تھا۔
سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈيم میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گيا تھا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ، سماعت آج















