لاہور (اے بی این نیوز) لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔میچ کا آغاز شاندار انداز میں ہوا جب قومی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ ٹیم کے حق میں ثابت ہوا جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا ہی میں دباؤ کا شکار ہوگئی شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کو زبردست آغاز فراہم کیا
پروٹیز بیٹرز ریزا ہینڈرکس اور کوربن بوش نے مزاحمت کی کوشش کی مگر پاکستانی بولرز نے نپی تلی گیند بازی کے ساتھ انہیں زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے نہ دیا جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 139 رنز بنائے ریزا ہینڈرکس 34 اور کوربن بوش 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہےپاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں فہیم اشرف اور عثمان طارق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوجوان بولر سلمان مرزا نے ایک وکٹ حاصل کی
پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں تھیں نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا عثمان طارق نے آج اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا جنہیں شاہین آفریدی نے ڈیبیو کیپ دی ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا
مزید پڑھیں :شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ ، 2 سٹنٹ ڈال دیئے گئے،مزید ضروری ٹیسٹ جاری















