لاہور ( اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے فیصلہ سازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔
محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دینے سے دوسرے فارمیٹس میں بھی بہتری آئے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو مضبوط بنیاد ملے گی۔
سابق آل راؤنڈر نے ٹیم کے مسائل کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ناکام منصوبہ بندی اور غلط انتخاب قومی ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔
ان کے مطابق اگر کرکٹ کے مختلف فارمیٹس میں مناسب توازن برقرار رکھا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو مناسب ٹریننگ دی جائے تو پاکستان کرکٹ دوبارہ عروج پر پہنچ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:اے این پی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ















