اہم خبریں

کرکٹ کی دنیا میں بڑی پیش رفت

دبئی ( اے بی این نیوز )کرکٹ کی دنیا میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اور اس بار خوشخبری Bowling Rules سے وابستہ ہے۔ آئی سی سی نے وائیڈ بال کو لے کر قانون میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں جن کا براہِ راست فائدہ باؤلرز کو حاصل ہوگا۔ یہ نیا فیصلہ گزشتہ دنوں پرتھ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آزمائشی طور پر استعمال کیا گیا، جس کے دوران پچ پر نئی رنگین لائنیں سب کی توجہ کا مرکز بنیں۔

اس میچ میں لیگ سائیڈ پر وائیڈ گیندوں کے لیے مخصوص Boundary Markings میں مزید واضح تبدیلی کی گئی۔ اب وائیڈ کا فیصلہ صرف بیٹر کی پوزیشن کو نہیں بلکہ ڈیلیوری پوائنٹ اور گیند کی اصل لائن کو دیکھ کر کیا جائے گا، یعنی Batter Movement کے باعث باؤلر کو غیر ضروری طور پر سزا نہیں ملے گی۔ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ون ڈے میں بھی پچ پر پیلے رنگ کے نئے نشان نظر آئے، جو اسی قانون کی آزمائش کا حصہ تھے۔

آئی سی سی کے مطابق یہ تبدیلی اس لیے لائی گئی ہے کہ جدید کرکٹ میں بیٹرز کی آزادانہ Movement باؤلرز کے لیے مشکلات بڑھا رہی تھی۔ بیٹر اگر بیٹنگ کریز سے باہر ہو کر لیگی سائیڈ پر چلا جائے تو باؤلر کی گیند اکثر وائیڈ قرار دے دی جاتی تھی، جس سے کھیل کا توازن بیٹر کی طرف زیادہ جھک جاتا تھا۔

نئے Wide Ball Rule کا مقصد Batting اور Bowling کے درمیان مساوی مقابلہ پیدا کرنا ہے، تاکہ باؤلرز کے پاس بھی مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنے کا بہتر موقع موجود ہو۔ اس تجرباتی قانون کے نتائج مثبت رہے تو جلد ہی اسے ہر طرزِ کرکٹ یعنی ODI، T20 اور Test میں باقاعدہ لاگو کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

متعلقہ خبریں