اہم خبریں

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ،امیدواروں کی دوڑ، نام سامنے آگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا معاملہ تھنک ٹینک کے سامنے رکھا ہے اور اس حوالے سے ابتدائی مشاورت بھی مکمل ہو چکی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط امیدوار سے گزشتہ چند روز سے مسلسل رابطہ جاری ہے جس نے کپتانی قبول کرنے سے قبل اگلے ورلڈ کپ 2027 تک کی مکمل ضمانت مانگی ہے ذرائع کے مطابق امیدوار نے یہ بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ اگر اسے ٹیم کی قیادت دی جائے تو اسے معاملات میں مکمل فری ہینڈ دیا جائے ٹیم کی قیادت کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس وقت فرنٹ رنر کے طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ محمد رضوان کو قیادت سے ہٹانے کی صورت میں شاہین آفریدی کے ساتھ سلمان علی آغا بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں کرکٹ حلقوں میں اس پیش رفت کو قومی ٹیم کی مستقبل کی حکمت عملی کا اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں :چکن گونیا کے حملوں میں مزید شدت ،16 نئے کیس سامنے آگئے

متعلقہ خبریں