اہم خبریں

سابق کرکٹر تنویر احمد کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں

لاہور (اے بی این نیوز) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور معروف تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کر گئیں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ان کے انتقال کا اعلان کیا، جس کے بعد کرکٹ برادری اور کرکٹ شائقین کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

راشد لطیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ تنویر احمد کی والدہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے عوام سے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔

تنویر احمد کی والدہ کے انتقال پر کرکٹ حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات میں ان کے لیے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی میدان سے باہر؟

متعلقہ خبریں