اہم خبریں

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کا انتخاب نہیں ہو سکا

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تاحال کپتان کا انتخاب نہیں کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ شاہین آفریدی کو محمد رضوان کی جگہ ون ڈے کپتان بنایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتانی کے معاملے پر چیئرمین محسن نقوی کو خط ارسال کر دیا ہے۔

مائیک ہیسن نے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی، چیئرمین محسن نقوی نے معاملہ سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹیوں کو بھجوا دیا۔

دونوں کمیٹیوں کا اجلاس 20 اکتوبر کو متوقع ہے، ون ڈے ٹیم کے کپتان کا حتمی فیصلہ اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل ، وارنٹ کیساتھ آج لاہور جائے گی

متعلقہ خبریں