اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے پریکٹس شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اب دونوں ٹیسٹ اسکواڈز کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کریں گے۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن اسلام آباد کلب میں شیڈول تھے، تاہم انتظامی وجوہات کے باعث اب یہ سیشن راولپنڈی منتقل کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پریکٹس سیشن دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوں گے اور سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جاری رہیں گے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے خصوصی ڈرلز میں حصہ لیں گے تاکہ راولپنڈی کی پچ اور موسمی حالات سے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کے لیے پریکٹس سیشن کے دوران محدود انٹری دی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی اور انتظامی امور کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈہ، بڑا آپریشن شروع