لاہور ( اے بی این نیوز ) لاہور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر کےپلیئر آف دی منتھ ے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ مردوں اور خواتین کیٹیگریز میں کئی نمایاں کرکٹرز نے جگہ بنائی ہے، جن میں پاکستان کی نمایاں بیٹرسدرہ امین بھی شامل ہیں۔
مردوں کی کیٹیگری میں بھارت کے ابھشیک شرما اور کلدیپ یادو کو ان کی شاندار کارکردگی کے باعث نامزد کیا گیا ہے، جبکہ زمبابوے کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی برائن بینیٹ بھی فہرست میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق خواتین کیٹیگری میں پاکستان کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین کو ان کے شاندار بیٹنگ کارناموں کے باعث پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ بھارت کی اسٹار کرکٹر سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقہ کی تزمن بریٹس بھی مقابلے میں شامل ہیں۔
سدرہ امین نے گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف زبردست فارم دکھائی، جہاں انہوں نے 81 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔ ان کی اس کارکردگی نے انہیں عالمی سطح پر نمایاں کر دیا اور اب وہ پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز کی دوڑ میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان، جنوبی افریقہ سیریز، ٹیسٹ میچز میں داخلہ مفت،ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع