اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے عامر جمال اور فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کو 18 سے کم کر کے 16 کھلاڑیوں پر محدود کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں عامر جمال کی واپسی ہوئی تھی جبکہ نوجوان اسپنر فیصل اکرم، وکٹ کیپر روحیل نذیر اور اسپن آل راؤنڈر آصف آفریدی کو پہلی بار شامل کیا گیا تھا۔ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
تاہم پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تازہ فیصلے کے تحت عامر جمال اور فیصل اکرم کو سیریز سے قبل اسکواڈ سے الگ کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کی طرف سے اس فیصلے کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں، تاہم ممکنہ طور پر ٹیم کمبی نیشن اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔
اب 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میںشان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام، محمد رضوان، روحیل نذیر، ساجد علی، نعمان خان، ابرار احمد، آصف آفریدی، حسن علی، خرم شہزاد اور شاہین شاہ آفریدی۔ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا حیران کن فیصلہ،پارٹی بھی حیرت کا شکار،جا نئے تفصیلات