دبئی (اے بی این نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قصوروار قرار دے دیا گیا ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سدرہ امین نے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی لیول ون خلاف ورزی کی جس پر انہیں سرزنش اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے چالیسویں اوور میں پیش آیا جب سدرہ امین آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آ کر اپنا بیٹ زور سے پچ پر مار بیٹھیں
سدرہ امین کا یہ رویہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل دو اعشاریہ دو کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے انہیں دیے گئے ڈیمیرٹ پوائنٹ کو ڈسپلنری ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے یہ گزشتہ چوبیس ماہ میں سدرہ امین کی پہلی خلاف ورزی ہے واضح رہے کہ پاک بھارت ویمنز ورلڈ کپ میچ کے دوران متعدد بار کھیل کو مچھروں کی بہتات کے باعث روکنا بھی پڑا تھا جس نے کھلاڑیوں کے لیے میدان میں مشکلات پیدا کیں
مزید پڑھیں :صمود فلوٹیلاکے 171 ارکان کو ڈی پورٹ کر دیا گیا،جانئے کون کونسے ملک بھیجا