اہم خبریں

ویمنز کرکٹ میچ،پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف

کولمبو ( اے بی این نیوز        )کولمبو میں کھیلے گئے ویمنز کرکٹ میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے رامین شمیم 23 اور کپتان فاطمہ ثنا 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں، تاہم کوئی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

بنگلہ دیش کی بولنگ شاندار رہی، شورنا اختر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ معروفہ اختر اور ناہیدہ اختر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی بلے باز بار بار دباؤ کا شکار ہوتے رہے اور پوری ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں ناکام رہی۔

اب بنگلہ دیش کے لیے 130 رنز کا ہدف موجود ہے اور میچ کا فیصلہ دوسری اننگز میں ہوگا۔ کرکٹ شائقین کی نظریں اس پر ہیں کہ آیا پاکستانی بولرز یہ ہدف بچانے میں کامیاب ہوں گے یا بنگلہ دیشی ٹیم آسانی سے فتح اپنے نام کر لے گی۔

مزید پڑھیں :وزیرمملکت طلال چودھری نے تمام صحافیوں اور پریس کلب انتظامیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

متعلقہ خبریں