اہم خبریں

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کی نیلامی ، پا کستان کے کھلاڑیوں کی ڈیمانڈ،جا نئے کون کون شامل

دبئی ( اے بی این نیوز       )انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کی نیلامی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے دبئی میں ہونے والے پلیئرز آکشن کے دوران ڈیزرٹ وائپرز فرنچائز نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور نوجوان بیٹر حسن نواز کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے نسیم شاہ کو اسی ہزار امریکی ڈالر جبکہ حسن نواز کو چالیس ہزار ڈالر کے معاہدے کے تحت سائن کیا گیا

اس سے قبل ڈیزرٹ وائپرز اوپننگ بیٹر فخر زمان کو بھی اسی ہزار ڈالر میں حاصل کر چکی ہے یوں فرنچائز نے اب تک تین پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے انٹرنیشنل لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے این او سی یعنی اجازت نامے کے اجراء سے مشروط ہے پی سی بی کی حتمی منظوری کے بعد ہی یہ کھلاڑی لیگ میں شرکت کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی

متعلقہ خبریں