دبئی (اے بی این نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف شکایت کی تھی۔
ایشیا کپ کے میچ ریفری رچی رچرڈسن معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں سوریا کمار یادیو کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے، آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت منظور کر لی۔
پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے، پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات25ستمبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟