اہم خبریں

آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹادیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

دبئی (اے بی این نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائیگا۔

اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔

اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا، ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دینا کھیل کی روح کیخلاف ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان افغانستان کیساتھ سیاسی تصفیہ تلاش کرے، اہم امریکی عہدیدار کا مطالبہ

متعلقہ خبریں