اہم خبریں

ایشیا کپ ،پاک بھار ت ٹاکرا،گودی میڈیا کا بائیکاٹ پر زور

دبئی (اے بی این نیوز) بھارتی وزیراعظم مودی کے گودی میڈیا نے ایک بار پھر کھیل میں سیاست لے آئی اور آج ایشیا کپ میں ہونے والے پاک،بھارت ٹاکرا بھارتی میڈیا سے برداشت نہیں ہورہا اور وہ مسلسل پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ پر زور دے رہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر کھیل اور سیاست کو ایک کردیا، پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کرنے پر رونا دھونا شروع کردیا۔ براڈ کاسٹرز اور پلیئرز کو بھی برا بھلا کہنے لگے۔بھارتی اینکر ارنب گواسمی نے اپنے پروگرام میں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر پر کڑی تنقید کی اور اس دوران ان کے لیے غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اپنی خاموشی توڑو اور بات کرو اور اس میچ کے بائیکاٹ سے متعلق بولو، ملک نے آپ لوگوں کو اتنا کچھ دیا ہے تو پھر خاموش کیوں ہو۔

ارنب گواسمی نے مزید کہا کہ سارو گنگولی اتنے اشتہارات میں آتے ہو، بہت پیسے ملتے ہیں اور پھر بھارتی کرکٹ بورڈ سے ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، ملک نے اتنا کچھ دیا ہے تو پھر ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، پوری بھارت کی کرکٹنگ فوج خاموش ہوگئی ہے۔

سمجھوتہ کر رہی ہے، عوام کے جذبات سے یہ بڑا کھیل نہیں ہوسکتابھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ سب کو اس میچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور سب سے کم ٹی آر پی اس میچ کی آنی چاہیے۔

کسی کو دیکھنا نہیں چاہیے، ہر اسپانسر اور ایڈوائٹرز کو پیچھے ہٹنا چاہیے جب کہ براڈ کاسٹرز اور بی سی سی آئی کو بھی چاہیے ہر چیز کا تماشہ نہ کریں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کرے،اقوام متحدہ

متعلقہ خبریں