اہم خبریں

ایشیا کپ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز

دبئی (اے بی این نیوز)متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان گزشتہ روز یواے ای کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا، پاکستان اور اور بھارت کے میچ سمیت دیگر میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔

ابوظہبی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 40 درہم مقرر کی گئی ہے جوکہ پاکستانی روپے میں3 ہزار بنتی ہے، دبئی میں میچوں کے ٹکٹ کی کم سے کم 50 درہم رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریبا 3 ہزار 8 سو بنتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ نے دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ سمیت سات میچوں کے ٹکٹس کا پیکج بھی متعارف کرایا ہے جو کہ 1400 درہم ہے جبکہ پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ 7 ہزار روپے ہوگا۔

اس پیکج میں دس ستمبربھارت اور یو اے ای کا میچ، 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کا میچ، اس کے علاوہ سپر مرحلے کے چار میچ اور فائنل مقابلہ شامل ہے۔ یہ تمام میچ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ تماشائیوں کو باقی میچز کے لئے الگ الگ ٹکٹ خریدنے کی سہولت میں حاصل ہو گی، یو اے ای بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق جلد ہی دبئی اسٹیڈیم اور ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم کے ٹکٹ دفاتر سے بھی ٹکٹ دستیاب ہونگے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

متعلقہ خبریں