دبئی (اے بی این نیوز)پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان شارجہ میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی جس میں تینوں کپتانوں نے شرکت کی ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا، افغانستان کے کپتان راشد خان اور یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔
دریں اثنا قومی کپتان سلما ن آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیاری اچھی ہے، موجودہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں سابق کھلاڑیوں کے خیالات سے اُنہیں اور ٹیم کو فرق نہیں پڑتا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزجمعہ29اگست 2025 ڈالر کی تازہ ترین قیمت