نئی دہلی( نیوز ڈیسک)بھارت کرکٹ ٹیم کی اسپانسر کمپنی ڈریم الیون نے نیا گیمنگ بل منظور ہونے کے بعد بھارت کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کیا جس بی سی سی آئی کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
بھارت پارلیمنٹ نے 4 روز قبل آن لائن گیمز سے متعلق بل پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025 منظور کیا تھا، جس کے تحت پیسے کے لین دین پر مبنی آن لائن گیمز پر مکمل پابندی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بل کا مقصد آن لائن گیمنگ کے فروغ اور جوئے کے استعمال کو روکنا تھا۔ تاہم اس بل کے بعد جہاں گیمنگ انڈسٹری کو دھچکا لگا ہے وہیں بھارتی ٹیم کی اسپانسر کمپنی ڈریم الیون نے بھی
بھارت کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فینٹسی کمپنی ڈریم الیون نے بی سی سی آئی کو بتایا ہے کہ وہ نئے بل کے بعد بھارتی ٹیم کی اسپانسر شپ ختم کر رہی ہے کیونکہ نیا بل منظور ہونے کے بعد اس کی کیش گیمز بند ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈریم الیون کا معاہدہ ختم کرنے سے بی سی سی آئی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اور ڈریم الیون کے درمیان سپانسر شپ کا معاہدہ سال 23 میں ہوا تھا جو 26 تک جاری رہنا تھا اور معاہدے کی مالیت چوالیس ملین ڈالر (تین سو اٹھاون کروڑ بھارتی روپے) تھی۔
9مئی کے مقدمے میں 4نئے گواہوں کے بیانات قلمبندمزید پڑھیں: