اہم خبریں

پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5وکٹوں سے شکست

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان نے ٹرینیڈاڈ کے شہر ٹروباڈور میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 280 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے پراعتماد انداز اپنایا۔ کپتان محمد رضوان نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کی اصل خاص بات اس وقت دیکھنے کو ملی جب ڈیبیو کرنے والے حسن نواز اور مڈل آرڈر بلے باز حسین طلعت نے پانچویں وکٹ کے لیے 104 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

حسن نواز نے اپنے پہلے ون ڈے میں 63 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ حسین طلعت نے 41 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

پاکستان نے 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور کی تیسری گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیًں‌:انسٹاگرام کا صارفین کے لیے ’میپ‘ فیچر متعارف

متعلقہ خبریں