لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے۔ محمد مسرور نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہو گیا ہے، تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹاف کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کا ہمیشہ حصہ رہوں گا، میں کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر چھوڑ رہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق محمد مسرور کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز تھا اور اب پی سی بی نے سپورٹ اسٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شین میکڈر مٹ کو فیلڈنگ کوچ اورگرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ ذمہ داریاں دیے جانے کا قوی امکان ہے اور پی سی بی جلد نئی تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپورٹ اسٹاف میں کوچز کے لیے اشتہار دے رکھا تھا، پی سی بی سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے، پی سی بی کے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں غیر ملکی کوچز ہی شامل ہیں، پاکستانی کرکٹ بورڈ نے شان میکڈرمٹ اور گرانٹ لوڈن کو شارٹ لسٹ کیا ہوا ہے۔
نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی،علیمہ خان