ڈھاکہ (اے بی این نیوز) )بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نجم الحسن شنتو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہو ئے ، اس میچ میں سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور78 رنز سے شکست دی تھی۔
نجم الحسن ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد نجم الحسن نے کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ٹیم کی بہتری کے لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتانوں کا فیصلہ سمجھداری نہیں،3 مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ٹیم کے لیے مشکل ہوگا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیدی