اہم خبریں

آئی پی ایل،ہاردک پانڈیا کو 12 لاکھ کا جرمانہ عائد

ممبئی (اے بی این نیوز)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں سست اوور ریٹ پر ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

اس میچ کے دوران سست اوور ریٹ کی پاداش میں ہاردک پانڈیا پر جرمانہ عائد کیا گیا۔جرمانے کی مد میں ہاردک پانڈیا کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔قبل ازیں ہاردیک نے 2024 سیزن میں سست اوور ریٹ کے جرمانوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے معطل رہنے کی سزا برداشت کی تھی۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق پہلی خلاف ورزی پر صرف مالی جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جبکہ مسلسل خلاف ورزیوں پر کپتان کو میچ سے معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی جی انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ معطل

متعلقہ خبریں