ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلا دیش کی عدالت نے کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پر 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کے چیک باؤنس ہونے کے دھوکا دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمٰن نے گزشتہ روز چیک باؤنس کیس میں بنگلا دیشی کھلاڑی کی جائیدا ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ شیخ حسینہ سے روابط کی وجہ سے بنگلا دیشی کھلاڑی عوامی غصے کا نشانہ بنے ہیں اور وہ مظاہروں کے دوران پولیس کریک ڈاؤن میں مارے جانے والے افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ان الزامات کے تحت شکیب الحسن پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی ہے لیکن فی الحال ان پر چیک باؤنس کیس کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔جنوری میں عدالت نے شکیب الحسن کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد اب ڈھاکا کی عدالت نے جائیداد ضبطی کا حکم جاری کیا ہے۔
شب قدر کی تلاش ، 25لاکھ سے زائد نمازی مسجد الحرام ، مسجد نبوی پہنچ گئے