اہم خبریں

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

کرائسٹ چرچ(اے بی این نیوز)پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے قومی ٹیم نے گزشتہ روز تربیتی کیمپ میں بیٹنگ باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی گزشتہ روز،کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیم نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔

قومی ٹیم ٹی ٹونٹی سکواڈ کی ہیگلے اوول میں پریکٹس ایک سیشن کیا ،بیٹرز اور باولرز نے نیٹ میں پریکٹس کی کھلاڑیوں نے پریکٹس سے پہلے ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ بھی لیا، قومی ٹیم آج پریکٹس شروع کرے گی۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ سے ہو گا، پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود ہے اوروہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اورتین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان آغا کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا۔
مزید پڑھیں: لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، ایک دہشگرد گرفتار،ساتھی فرار

متعلقہ خبریں