اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی فائنل،نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی

دبئی ( اے بی این نیوز   )چیمپیئنز ٹرافی فائنل: بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بتایا کہ بؤلر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، پچ ویسی ہی ہے جیسے بھارت کے خلاف پچھلےمیچ کی تھی۔
بھارت نے فائنل تک پہنچنے کے سفر میں بغیر کسی شکست کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بھارت کے خلاف گروپ اسٹیج میں شکست کے باوجود، نیوزی لینڈ نے تمام شعبوں میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھرپور فتح حاصل کی۔واضح رہے کہ گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے آئیں تھی، جہاں روہت شرما کی ٹیم نے بلیک کیپس کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارتی ٹیم میںروہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہارڈک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرجڈیجہ، ورون چکرورتی۔۔ پہلی وکٹ 57 کے اسکور پر گر گئی، ول ینگ 15رنز بناکر ورون کا شکار بنے، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نے کین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے کہا کہ فاسٹ بالر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، اور پچ ویسی ہی ہے جس طرح پچھلے میچ میں بھارت کے خلاف تھی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں بعد میں بیٹنگ کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ پہلے بیٹنگ کریں یا بالنگ، ہمیں اچھا کھیلنا ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ فائنل ٹاکرے کیلئے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے جارہا ہے جب کہ نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلےگا۔ قبل ازیں نیوز ی لینڈ کی بھارت کیخلاف 69رنز پر 2وکٹیں گر گئیں ۔ چمچماتی ٹرافی کون اٹھائے گا فیصلہ آج ہوجائے گا ۔ میٹ ہنری انجری کے باعث کیوی ٹیم کا حصہ نہیں ۔ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بھارتی ٹیم تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے فیورٹ۔ ایک ہی وینیو اور ایونٹ میں ناقابل شکست ہونے کے باعث بھی بھارت کا پلڑہ بھاری۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی گروپ مرحلے میں بھارت سے شکست کا بدلہ چکانے کیلئے تیار ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کہتے ہیں کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا جلد وکٹیں لے کر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں۔ کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لے کر جائیں۔نیوزی لینڈ اور بھارت25سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مدمقابل۔ نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی۔ 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔ بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں :سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا آئی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں