کوئٹہ (نیوزڈیسک) صوبائی حکومت اور پی سی بی کے اشتراک سے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 5 فروری کو کوئٹہ میں ٹکرائیں گی۔میچ کے لئے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پی سی بی منیجنٹ کمیٹی کے ممبر گل محمد کاکڑ نے سماء کو بتایا کہ میچ کےلئے دو پچز تیار کی جا رہی ہیں۔ممبر منیجمنٹ کمیٹی نے مزید بتایا کہ اسٹیڈٰیم کو چاروں صوبوں ، سیاحتی مقامات ، بانیان پاکستان ، کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز کے پینا فلیکسز سے سجایا گیا ہے۔8 انکلوژر موجودہ اور سابقہ قومی کرکٹرز کے نام سے منسوب ہوں گے، پارکنگ کا انتظام مخصوص ہے، اسٹیڈیم میں 15 ہزار سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔نمائشی میچ میں مداح سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق سمیت اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی جھلک دیکھ سکیں گے۔