ممبئی ( نیوز ڈیسک )طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔
پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ مزید پڑھیں: ’’بیویوں کا کیا قصور ہے؟‘‘ ہربھجن سنگھ کی بھارتی بورڈ پر شدید تنقید منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔
ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج کا کہنا ہے کہ رنکو سنگھ کے خاندان کی انکے بڑے داماد کے ساتھ شادی کے سلسلے میں بات ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ رنکو سنگھ کو انگلیںڈ کیخلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریز میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ آئی پی ایل 2025 کے ایڈیشن میں انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔
مزید پڑھیں : ڈی چوک احتجاج،گرفتار 30ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ