اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ایک اور پروموجاری،دیکھنے والوں کے دلوں میں گھر کرگیا

کراچی ( نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار مگر پرومو جاری کردیا گیا ،پرومو ایسا کہ دیکھنے والوں کا دل موہ لیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ایک اور پرومو جاری ہوا ہے ،اس سے قبل جو آئی سی سی نے جاری کیا تھا، اس میں پاکستان کی جھلک نہیں تھی۔

ذکر تک کرنا مناسب نہیں سمجھا تھا ،لیکن پاکستان کے پی ٹی وی سپورٹس ادارے نے جو پرومو جاری کیا ہے اس میں محمد عامر کی ادائیں ہیں، وہی چھائے ہیں اور بھارت کی ایسی تیسی پھیر رہے ہیں۔

https://www.facebook.com/share/v/15hB6SLZEf/
یہ 2017 کی آخری چیمپئنز ٹرافی کی جھلک ہے۔بھارتی کرکٹ کی بیٹنگ لائن اکھیڑ کے رکھ دی تھی اور پاکستان نے 180 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کر کے چیمپئن ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل اسٹار اسپورٹس کی جانب سے سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی پرومو ویڈیو میں کیپشن لکھا گیا تھا کہ “2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی واپسی کے ساتھ ہی دل دھڑکا دینے والے کرکٹ ایکشن کے لیے تیار ہو جائیں!

عظیم شان و شوکت کے حصول کے لئے کون ابھر کر اوپر اٹھے گا؟ یاد رہے کہ 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان (میزبان)، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور بنگلہ دیش جیسی ٹاپ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ تاہم سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا اس میگا کرکٹ ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکے۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

متعلقہ خبریں