سنچورین ( نیوز ڈیسک )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین ٹیسٹ کے چوتھا روز کے کھیل کا آغاز ہو گیا اور جنوبی افریقہ کی اپنی دوسری نامکمل اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
سنچورین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقن ٹیم پاکستان کے 148رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے اور پروٹیز کو جیت کے لیے مزید 121رن درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں کامیابی کےلئے 7 وکٹیں لینی ہیں۔
تیسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 3 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے، ایڈم مارکرم 22 اور کپتان ٹمبا باووما بغیر رن بنائے کریز پر موجود تھے۔پاکستان کے محمد عباس نے دو اور خرم شہزاد نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا تھا۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ گرین کیپس نے دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے تھے۔
2024 مزید پڑھیں: میں 59 ہزار775 آپریشنزمیں 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیاگیا