کیپ ٹائون (نیوز ڈیسک )سابق کپتان بابر اعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دیدیا، سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی تصاویر لگا کر بابر اعظم نے چیتا لکھا۔بابر اعظم نے قریبی دوست اوپنر امام الحق کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
بابر اعظم نے ساؤتھ افریقا کیخلاف سیریز میں جیت کو پاکستان کے لیے بھرپور خوشی اور فخر قرار دیا۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی شکست دیکر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا۔جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز ہی بنا سکی۔
قومی ٹیم کے سنچورین صائم ایوب نے 10 اوورز میں 34 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 94 گیندوں پر 101رنز بنانے میں کامیاب رہے۔صائم ایوب کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈ ےمیں شکست دیکر وائٹ واش کردیا