اہم خبریں

نیوزی لینڈ کی پہلی بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح

دبئی(نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، اس کے بعد سوزی بیٹس نے 32 اور ایمیلیا کیر نے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بروک ہالیڈے نے بھی 38 رنز بنا کر ٹیم کو پانچ وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقہ کے نون کولولیک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن وکٹیں ایک ایک کرکے گرتی رہیں۔
کپتان لورا 33 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 126 رنز بنانے میں کامیاب رہی، اس طرح نیوزی لینڈ نے 32 رنز کی فتح کے ساتھ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ایمیلیا کیر کو ٹورنامنٹ اور فائنل کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں