اہم خبریں

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم بنا ڈالا

پاکستان کے بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا قومی ریکارڈ بنا دیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پریذیڈنٹ کپ کے میچ میں، انہوں نے ایس این جی پی ایل کے خلاف 131 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، جہاں انہوں نے 201 رنز بنائے۔

یہ پاکستان کی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری ہے، جو پہلے شرجیل خان کے پاس تھی۔ عثمان خان کا یہ کیرئیر کا 10 واں لسٹ اے میچ تھا، جہاں انہوں نے ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں سکور کیں۔ وہ اب تک 652 رنز بنا چکے ہیں اور ڈبل سنچری کرنے والے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

متعلقہ خبریں