اہم خبریں

غیر ملکی لیگز کھیلنےکے لیے تین کرکٹرز کو این او سی مل گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین قومی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور مائنر کرکٹ لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے انہیں نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کر دیے۔

اسامہ میر کو 3 سے 27 جنوری تک بی بی ایل میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ انور علی اور عثمان شنواری کو مائنر کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے این او سی مل چکے ہیں۔

تینوں کے این او سی 20 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کارآمد ہیں۔اس سے قبل زمبابوے کرکٹ بورڈ نے زم افرو ٹی 10 کرکٹ لیگ کے لیے منتخب پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔

جبکہ پی سی بی نے این او سی کے لیے گرین لائٹ دی، اس نے واضح کیا کہ آئندہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں شامل کھلاڑی اہل نہیں ہوں گے۔ صرف وہی لوگ جو چیمپئنز لیگ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں انہیں غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں