اہم خبریں

پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے سنگاپور کراٹے کمبیٹ چیمپئن شپ جیت لی

کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان کے ابھرتے ہوئے ایم ایم اے اسٹار، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح کا دعویٰ کیا جس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔

سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر محترمہ رابعہ شفیق نے رند کو مبارکباد دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی تعریف کی۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں، انہوں نے نے ان کی مسلسل کامیابی کے لیے امید ظاہر کی اور پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اس کا ساتھ دیں۔

رند، ایک ایم ایم اے فائٹر نے اس سے پہلے امریکہ میں دنیا کی پریمیئر فل کانٹیکٹ سٹرائیکنگ لیگ کراٹے کامبیٹ بھی جیتا۔ وہ چھ بار قومی چیمپئن بھی ہیں۔رند کی امنگیں اور بھی بلند ہوگئیں۔ “میرا حتمی مقصد عالمی چیمپئن بننا ہے، یا کم از کم اسے حاصل کرنے کے دہانے پر پہنچنا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے9ویں سکیل میں بھرتی کے لئے ایٹا ٹیسٹ ختم کردیا

متعلقہ خبریں