اہم خبریں

ٹی 20ورلڈکپ فائنل،بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 177رنزکاہدف

بارباڈوس(نیوزڈیسک)ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کوجیت کیلئے 177رنزکا ہدف دے دیا ، میچ پاکستان وقت کے مطابق 7:30 بجے شروع ہوا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا کارہا ہے، فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے ہیں، جبکہ رچی رچرڈسن آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔

رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونے والے معرکے میں ٹی وی امپائر کے فرائض دے رہے ہیں ، روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت کے روہت شرما نے 5رنز جبکہ ریشبھ پنت صفر جبکہ سوریا کمار یادیو 3 ،اکشر پٹیل 47، ویرات کوہلی 76رنز،شیوم ڈوبے27 بنا کرآؤٹ ہو گئے۔

بھارت سکواڈ

کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، ریشبھ پنت، سوریا کمار یادیو، شیوم ڈوبے، ہاریک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندرا جاڈیجا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا
ساؤتھ افریقا سکواڈ
کپتان ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا، اینرک نورکیا اور تبریز شمسی

خیال رہے دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے بھارت دس سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا جبکہ جنوبی افریقا پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں