اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسپورٹس اینکر شعیب احمد جٹ کو پچھلے ایک سال سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اس سلسلے میں اب تیزی آگئی ہے، مبینہ طور پر دو روز قبل سوشل میڈیا پر شعیب جٹ اور انکے اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ شعیب جٹ بابر اعظم کی کارکردگی پر اپنے نیوز چینل پر یا کسی بھی پلیٹ فارم پر بات نہ کرے اگر شعیب جٹ ایسا کرینگے توان کو فیملی سمیت قتل کردیا جائے گا،ھمکیاں دینے والا شخض یہ بھی کہہ رہا ہے کہ وہ شعیب جٹ کے گھر کا پتہ اور انکا دفتر کہاں ہے وہ سب جانتا ہے، شعیب جٹ نےمتعلقہ اداروں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو اطلاع بھی کی لیکن انکی جانب سے خاطر خواں جواب نہیں ملا۔















