لاہور (اے بی این نیوز)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک میں باسکٹ بال کی ترقی اور کوچنگ کی مہارت کو بہتر بنانے کیلئے اولمپک سو لیڈ یر یٹی لیول ون کوچنگ کو رس اختتام پذیر ہو گیا،منعقد کئے گئے کورس میں فیبا کے کوچنگ انسٹر کٹر میلان،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر،ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور،قومی باسکٹ بال کے کوچ ریاض ملک،کوچ امتیاز رفیع بٹ اور دیگر نے شرکت کی، نیزاس کورس میں ملک بھر سے پندرہ مرد و خواتین کوچز نے شرکت کی،یہ کورس چھ روزہ کورس تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے فیبا کے کوچنگ انسٹر کٹر میلان نے کہا کہ ملک میں بہت اچھے کوچ ہیں،اس کورس سے باسکٹ بال کی گیم کہ بہتر بنانے میں بہت فائدہ ہو گا،اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تربیت کر کے ان کو بہترین کھلاڑی بنایا جا سکتا ہے،تقریب کے آخر میں باسکٹ بال کے سینئر کوچ امتیاز بٹ آنے والے کوچ جس نے تربیت دی اس کونے سوینئر پیش کیا۔















