دبئی(نیوزڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش انڈر 19 ٹیم نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دی اور ایشیا کپ کے حصول کی طرف بڑا قدم بڑھا دیا۔بھارتی ٹیم 42 اعشاریہ 4 اوورز میں 188 رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں بنگلادیشی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف 42 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کرلیا۔















