دبئی(نیوزڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ایونٹ 19 جنوری سے جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ایونٹ 19 جنوری سے جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 41 میچز کھیلے جائیں گے جن کےلیے 5 وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ سری لنکا میں منعقد کیا جانا تھا تاہم سری لنکا کی رکنیت معطل ہونے پر ایونٹ جنوبی افریقہ منتقل کیا گیا۔فائنل مقابلہ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔















