دبئی(نیوزڈیسک)انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹئم نے شاندار آغاز کیا۔نیپال کی ٹیم 47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان انڈر 19 نے 26.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کو انڈیا انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔















