اہم خبریں

اے سی سی انڈر19ایشیاء کپ،پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی (نیوزڈیسک)اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے لیےپاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے لیےپاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی،پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت سعد بیگ کر رہے ہیں،پاکستان انڈر 19 ٹیم کل دوپہر 12 سے 2 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی ،پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی، پاکستانی ٹیم کا انڈیا کیخلاف میچ 10 دسمبر اورافغانستان کیخلاف 12 دسمبر کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں