اہم خبریں

ریاض میں رونالڈو میوزیم شائقین کیلئے کھولنے کا اعلان

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رونالڈو میوزیم شائقین کے لئے کھول دیا گیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار کیریئر کی نمائش کرنے والے میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق میوزیم میں رونالڈو کے انعامات اور شرٹس سمیت ان کے کارناموں کی نمائش دیکھنے کے لیے شائقین کا تانتا بندھ گیا، انٹرایکٹو میوزیم النصر کھلاڑی کی زندگی کی کہانی اور کیریئر سے بھرپور ہے۔میوزیم میں پرتگالی آئی کون کرسٹیانورونالڈو کے شاندار کیریئر، انعامات اوریادیں رکھی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں