لاہور(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر 34 سالہ عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ عماد وسیم نے 55 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 5 نصف سنچریوں کی بدولت 986 رنز بنائے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ عماد وسیم نے پاکستان کی طرف سے 66 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 486 رنز بنائے اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔اس موقع پر عمادوسیم نے کہاکہ پاکستان کیلئے کھیلناخواب تھاجوحقیقت بن گیا،پاکستان کی نمائندگی کوہمیشہ انجوائے کیا،کئی دن سوچنے کے بعدریٹائرمنٹ کافیصلہ کیا،عمادوسیم نے کہاکہ ریٹائرمنٹ لینے کایہ بالکل درست وقت ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔















