کراچی(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے کہا ہے کہ جب تک پرچی کرکٹ رہے گی تب تک قومی ٹیم کے حالات ایسے ہی رہیں گے، باصلاحیت کھلاڑی بیٹھے رہیں گے اور پرچی والے آگے نظر آئیں گے۔ کوئی پرفارم کرے نہ کرے اسے کھلایا جارہا ہے یہاں تک نیچے سطح پر بھی انصاف نہیں ہوتا ۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پروفیشنل ہیں انہیں پیسہ ملتا ہے ان پر لازم ہے کہ وہ گراونڈ میں پرفارم کریں ۔















