دوحہ (نیوزڈیسک)قطر نے فٹبال ایشیا کپ کی آمدنی فلسطینیوں کی امداد کےلیے دینے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق قطر میں فٹبال ٹورنامنٹ کی آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے ایشین فٹبال کپ میں ٹکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی فلسطین میں انتہائی ضروری امدادی سرگرمیوں کےلیے عطیہ کریں گے۔
